کھاد کے بہتر استعمال سے کاشتکار خوشحال ہوسکتے ہیں،وسیم الرحمن

266

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)کاشتکار متوازن اور وقت پر کھادوں کے استعمال سے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کر کے زیادہ منافع کما سکتے ہیں، کاشتکار متوازن کھادیں اور اپنی زمین کا پانی اور مٹی کا مفت میں تجزیہ کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز وسیم الرحمن نے ایف ایف سی کی جانب سے گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف سائوتھ زون محمد علی جنجوعہ، زونل منیجر محمد علی جنجوعہ، ریجنل منیجر ظہور احمد خان، عبدالجلیل جروار، محمد نعیم چشتی، محمد عمران، مرتضی حسین اور کاشتکار بڑی تعداد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایف سی کی جانب سے ایسے سیمینار منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے کاشتکاروں کو اچھی فصل حاصل کر کے زیادہ منافع حاصل کرنے کے مفید مشورے دیں تاکہ وہ ہمارے مشوروں پر عمل کر کے زیادہ منافع حاصل کر سکیں بہتر فصل حاصل کرنے کیلیے وقت پر متوازن کھادیں استعمال کر کے گندم کی بہتر اور اچھی فصل حاصل کر سکتے ہیں اس سے نہ صرف ملک گندم میں خود کفیل ہو گا بلکہ کاشتکار بھی اچھا منافع حاصل کر کے خوشحال ہو سکتے ہیں اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک بھی خوشحال ہو گا۔ محمد علی جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف ایف سی کی موجودہ کھادوں کی پہچان کیلیے اسٹیکر متعارف کرایا گیا ہے کاشتکار اسٹیکر کو دیکھ کر کھادوں کی خریداری کریں تاکہ ان کے کھیت میں معیاری کھادوں کے استعمال سے فصل کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلیے ایف ایف سی کی سفارش کی گئی کھادوں کا استعمال کریں تا کہ وہ اپنی فصل کی بہتر پیداوار حاصل کر کے زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ سیمینار میں علاقے کے ایک سو سے زائد کاشتکاروں نے شرکت کی اور ایف ایف سی کی جانب سے فصلوں کی بہتر حاصل کرنے سے متعلق پروگرامز کے انعقاد کو سراہا اور اپنی معلومات کیلیے سوال بھی کیے جس پر زرعی ماہرین نے جوابات دیے۔ سیمینار سے ظہور احمد خان، عبدالجلیل جروار، محمد نعیم چشتی، محمد عمران اور مرتضیٰ حسین نے بھی خطاب کیا۔