اسپین تنگی بابہان کو سب تحصیل کا درجہ دینے پر مشکور ہیں

199

ہرنائی (نمائندہ جسارت) علاقائی اتحاد اسپین تنگی کااجلاس زیرصدارت علاقائی اتحاد کے صدر سید مصطفی شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک شاہ اعظم، قدیم جان، پریس سیکرٹری ملک ہاشم ،ملک شیرباز تیانی، تاج محمد مری، ملک اختر محمد،علاقائی اتحاد کمیٹی کے نائب صدر ملک باز خان قبائلی رہنما ڈاکٹر میر عثمان ترین ترین ودیگر قبائل نے شرکت کی جبکہ بی اے پی اربن ہرنائی کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین نے اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی ۔علاقائی اتحاد اسپین تنگی کے اجلاس میں اسپین تنگی بابہان کو سب تحصیل کا درجہ دینے پر حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خصوصی شکریہ اداکیا جنہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران بی اے پی ضلع ہرنائی و بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین کی جانب سے اسپین تنگی کو سب تحصیل کادرجہ دینے کیلیے سپاس نامہ میں شامل کرکے علاقے کے عوام کا درینہ مطالبہ حل کردیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی اتحاد اسپین تنگی بابہان کے صدر سید مصطفی شاہ، ملک شاہ اعظم ترین، ملک قدیم جان ترین، بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین، تاج محمد مریاور ملک ہاشم ترین نے خطاب کرتے ہوئے حلقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بابہان اسپین تنگی کے عوام کا ایک درینہ مسئلے کو حل کرکے اسپین تنگی کو سب تحصیل کا درجہ دے کر اسپین تنگی کے عوام کا دل جیت لیا۔ بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد سب تحصیل اسپین تنگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا اور اس سلسلے میں حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ساتھ رابطہ میں ہوں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد میں ہیں جیسے ہی وہ کوئٹہ پہنچیں گے تو وفد کی شکل میں کوئٹہ جاکر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے اسپین تنگی کو سب تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کروائیں گے۔ اس موقع پر علاقائی اتحاد اسپین تنگی کی جانب سے بی اے پی آربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین اور دیگر کو پشتون روایتی پگڑیاں پہنائے گئیں۔