یو اے ای ٹی 20لیگ میں لانسر کیپیٹل نے فرنچائز خرید لی

201

دبئی(نمائندہ خصوصی)یو اے ای ٹی20لیگ کا آغاز فروری میں ہو رہا ہے جس میں6 ٹیمیں شامل ہیں لانسر کیپیٹل کے چیئرمین ،ٹیمپا بے بوکینرز کے مالک اور مانچسٹر یونائیٹد کے شریک چیئرمین ایوی گلیزر نے یو اے ای ٹی20لیگ میں فرنچائز لے کر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ لانسر کیپٹل دنیا کی بہترین ٹیموں کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں ایوی گلیزر سپر باول چیمپئن ٹیمپا بے بوکینرز کے مالک اور مانچسٹر یونائیٹدکے شریک چیئرمین ہیں۔ انگلش فٹ بال میں مانچسٹر یونائیٹڈ سب سے زیادہ ٹرافیز جیت چکے ہیں۔ یو اے ای ٹی20لیگ کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ یو اے ای ٹی20لیگ میں نئے فرنچائز کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ یو اے ای ٹی20لیگ کا بزنس ماڈل بہت اچھا ہے جو سرمایہ کاروں کے لئے فائدہ مند ہے۔