پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آفیشلز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی امپائرز ہوں گے، تمام میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں محمد جاوید ملک سنبھالیں گے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائرہوں گے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 سے 22 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے گی، تمام میچز کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کیے گئے ہیں۔