ونٹر اولمپکس 2022شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

153

بیجنگ(جسارت نیوز)چین نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے۔چین نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کے آنے سے اولمپکس کے شیڈول پر فرق نہیں پڑے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نئے وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی ہماری کوششوں کو یقینی طور پر کچھ چیلنج درپیش ہوں گے،لیکن جیسا کہ چین کو کورونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا تجربہ ہے، ہم آسانی اور کامیابی کے ساتھ اس چیلنج کو مکمل کر لیں گے۔بیجنگ میں 4 فروری سے 20 فروری تک تمام ایتھلیٹس اپنے متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ کھیلوں کا حصہ بنیں گے۔