ٹی 10 بہترین فارمیٹ ہے،اولپمکس میں شامل ہوسکتا ہے،ٹام بینٹن

149

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) ابوظبی ٹی10بہترین فارمیٹ ہے ۔ یہی فارمیٹ اولمپکس میں بھی شامل ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دکن گلاڈی ایئٹر کے بلے باز ٹام بینٹن نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کیا گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی10 کرکٹ فارمیٹ عمدہ اور تیز ترین فارمیٹ ہے جو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے ۔بعض شائقین کے لئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچزدیکھنا مشکل ہو تا ہے اس لیے ان کے لیے ٹی 10بہت اہم ہے۔ ٹام بینٹن کا کہنا تھا کہ یہی خاصیت ٹی ٹین کو اولمپیکس کے لئے موزوں بناتی ہے۔ ٹیم دکن گلاڈی ائیٹر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ٹیم بہت اچھی ہے اور کوچز محنت اور لگن سے ٹیم کی پرفارمنس کو بہتر بنانے میں مصروف ہے اور قوی امید ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی کی وجہ سے نمایاں ہوگی بہترین کھلاڑی سے متعلق سوال کے جواب میں بینٹن نے کہا کہ وینندر ہسرنگا بہترین گیند باز ہیں وہ کسی بھی وقت دوسری ٹیم کے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ٹام بینٹن نے گفتگو میں کہا کہ اچھے بلے باز کو اپنی کارکردگی کی طرف دھیان دینا چاہئے بعض اوقات کچھ گیندیں ضائع بھی ہو جائیں تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں بس اپنے کھیل کی طرف متوجہ ہوںا ور اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں کیونکہ ایک اچھا کھلاڑی کسی بھی جگہ شاٹ کھیل سکتا ہے اپنی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل بار ے سوال کے جواب میں ٹام بینٹن نے کہا کہ اکتوبر میں کرکٹ نہیں کھیلی زیادہ ورقت فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارا اب امید ہے کہ آئندہ برسبین میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپس جانے کے لئے تیار ہوں لیکن زیادہ دبائو نہیں لینا چاہتا صرف اپنے کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ٹام بینٹن ابوظبی کا تیسرا سیزن کھیل رہے ہیں اور اس سیزن میں دکن گلاڈی ایٹر کی نمائندی کر رہے ہیں۔