گال ٹیسٹ ،ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 253 رنز پر آئوٹ

99

گال (جسارت نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم گال ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز پر آئوٹ ہوگئی، سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لئے، سری لنکن ا سپنر رمیش مینڈس نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کو گال ا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے2 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 69 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ کپتان بریتھویٹ اور اینکروما بونر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 137 تک پہنچا دیا۔ بریتھویٹ نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اینکروما بونر 35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کے آئوٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وکٹیں مسلسل گرنا شروع ہوگئیں۔ شائی ہوپ 22، روسٹن چیس 10جیسن ہولڈر 4 ، کیمار روچ 8 اور جوشوا ڈی سلوا صفر پر آئوٹ ہوئے۔ کائل میرز نے 36 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں سری لنکا پر 49 رنز کی برتری حاصل تھی۔ سری لنکن اسپنر رمیش مینڈس نے شاندار بولنگ کا کرتے ہوئے70 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لستھ ایمبلڈنیا اور پراوین جیاوکرما نے2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کیا تو اسے 7 کے مجموعی ا سکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان کرونارتنے 6 رنز بنا کر رٹ آئوٹ ہوگئے۔ 39 کے مجموعی سکور پر اوشاندا فرنینڈو 14 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس طرح پہلے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لئے۔