کھیلوں کے فروغ کیلیے تعاون کریں گے، ڈی آئی جی ویسٹ

118
آل کراچی منگھوپیر یوتھ افیئر فٹبال ٹورنامنٹ کا ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کک لگا کر افتتاح کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ینگ منگھوپیر فٹبال کلب کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منگھوپیر میں آل کراچی منگھو پیر یوتھ افیئر فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے فٹبال کو کک مار کر کیا، اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری چمن برفت، ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد یاسین بلوچ، جمیل دین، امام بخش سربازی، کریم بلوچ، خلیل احمد بابو لاسی، الل داد، محمد ایوب سرمست، محمد اختر و دیگر موجود تھے، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمجید خاصخیلی، تحریک انصاف کے رہنما حاجی عبدالمنان ڈی ایس پی عرفان کوبرا، ایس ایچ او منگھوپیر پیر لیاقت حسین ، عبدالغنی ، زوار حسین ہاشمی نے خصوصی شرکت کی، ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، اس گرائونڈ پر منشیات فروش اور گینگ وار کا قبضہ تھا ، اہل محلہ کی مدد سے ہم نے اس کو فٹبال گرائونڈ میں تبدیل کردیا، بہت اچھا لگ رہا ہے نوجوان منشیات فروشی کے بجائے کھیل میں دلچسپی لے رہے ہیں، سندھ پولیس مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں آپ کا ساتھ دیگی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد یاسین بلوچ نے ڈی آئی جی ویسٹ کا شکریہ ادا کیا اور سندھ اسپورٹس بورڈ کا بھی جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے میں تعاون کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمجید خاصخیلی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، کھیل کے میدان کھیلنے کیلئے ہی ہوتے ہیں، تمام ٹیموں کو کٹ جماعت اسلامی فراہم کرے گی۔