قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی،بھاولپور نے فائنل میں جگہ بنالی

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہاولپور ڈس ایبلڈ نے آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف 7ویں قومی ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مضبوط حریف کراچی ڈس ایبلڈ کو آسان اور یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ اسلام آباد ڈس ایبلڈ سے جمعہ کو ہوگا۔ پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام قومی چیمپئن شپ میں بدھ کو کے سی سی اے کرکٹ گرائئونڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں کراچی ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر113رنز بنائے ،اس کی جانب سے محمد طاہر 48گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے58رنز بناکر ٹاپ اسکور رہے جبکہ ہارون رشید نے16رنز بنائے۔ بہاولپور ڈس ایبلڈ کی جانب سے کاشف عباس نے14جبکہ محمد نعمان اور عبدالخالق نے 24،24رنز کے عوض 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔