نیشنل آرچری چمپئن شپ ،آرمی اور واپڈا کے تیر انداز ٹاپ پوزیشن پر

226

کوئٹہ(جسارت نیوز)8ویں قومی آرچری چیمپئن شپ میں آرمی کے مرد تیرانداز نے کوالیفائنگ ر ائونڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ واپڈا کے تیراندازمردوں نے کوالیفائنگ رائونڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی.مرد تیر اندازوں کے انفرادی مقابلے بیوٹم یونیورسٹی کے گرائونڈ میں ہوئے کوالیفائنگ رائونڈ کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے تیر انداز محمد طیب نے 616 ا اسکور کیا اور ٹاپ رہے کوالیفائنگ رائونڈ میں دوسری پوزیشن پر واپڈا کے نعمان ثاقب نے 615 اور حافظ عبد الرحمان نے 598 اسکور کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی پاکستان آرمی کے محمد ندیم نے 587 اسکور سے کوالیفائنگ را ئونڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی مردوںکے انفرادی مقابلوں میں ٹاپ16میں آرمی کے سیف الاسلام نے 569 کے ساتھ 5ویں 564 اسکو ر کیساتھ پاک آرمی کے ادرین مجید چھٹے ‘ واپڈا کے غلام دستگیر 563 اسکور کیساتھ ساتویں پنجاب سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان عارف نے 559 ا سکور کرکے 8ویں، 9ویں پوزیشن پر 558 اسکور کیساتھ پاکستان پولیس کے اسامہ مصطفی رہے۔