پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میں ینگ مسلم اور لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ مسلم نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ینگ عزیز آباد، سکسٹین اسٹار اور ینگ مسلم سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ الفلاح فٹبال گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میلے میں شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔