ملک میں کورونا وبا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے

231

اسلام آباد( آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 09 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 381 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 09 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.97 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 896
مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔