شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ‘شاہد خاقان عباسی

192

کوہستان (صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) کے سینئر صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات چوری ہوئے لیکن اب ووٹ کو عزت دینا ہو گی‘شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ کوہستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی سے فواد چودھری اور ہمارا کیا تعلق ہے ؟ فواد چودھری کو آئین کا پتا ہے نہ قانون کا۔انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالے سے ہمارا موقف ہمیشہ سخت رہا ہے اسی لیے نیب کو ہمارے علاوہ کوئی کرپشن نظر نہیں آ رہی‘ چینی میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی‘مہنگائی کا جو سیلاب آیا ہے وہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آیا۔