گلاسکوکانفرنس میں وزراء پر لڑائی کا الزام لگانے پر وزیراعظم برہم

182

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گلاسکو کانفرنس میں وفاقی وزراء پر لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی ارکان کی
تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد کمیٹی رکن ریاض فتیانہ کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل پر گلاسکو کانفرنس میں لڑائی کا الزام لگانے پر شدید ناراضی کا اظہار کر تے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں اپنی حکومت پر پارٹی رکن کے الزامات کے حقائق سامنے پر اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان کی فہرست پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی ارکان کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزراء پر الزام لگانے والے ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ریاض فتیانہ کو پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی وزراء پر لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور وزراء کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں، کوپ 26 میں پارٹی بعض رہنماؤں کی طرف سے وزراء پر تنقید ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے مترادف ہے۔