آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

296

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا‘ لیفٹیننٹ جنرل
سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر کے بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر حاضری دی جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل کارکردگی کی تعریف کی۔