اسلام آباد سے سعودی فضائی کمپنی کی پروازوں کا دوبارہ آغاز

162

ریاض (اے پی پی) کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث عاید پابندیوں کے خاتمے کے بعد اسلام آباد سے سعودی فضائی کمپنی کی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔ سعودی کمپنی
کی پرواز اسلام آباد ائرپورٹ سے231 مسافروں کو لے کرسعودی عرب روانہ ہو گئی۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے پرواز کو الوداع کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 3لا کھ پاکستانی واپس سعودی عرب جانے کے منتظر ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کی تعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔آئندہ ہفتے لاہور، کراچی سے ریاض اور جدہ کے لیے پروازوں کا آغازکر رہے ہیں۔