سوڈان: مظاہروں میں مزید 98 افراد زخمی‘یورپی یونین کی سخت مذمت

257
خرطوم: سوڈانی دارالحکومت میں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور فوجی سربراہ عبدالفتاح برہان کے درمیان ساز باز کے خلاف مظاہرین احتجاج کررہے ہیں

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منگل کے روز سے شروع ہونے والے مظاہروں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 98ہوگئی۔ صدارتی محل کے نزدیک جانے کی کوشش کرنے پر سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا،جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔ ادھر سوڈان میں یورپی یونین کے مشن کے سربراہ ڈینیل وائس نے مظاہرین پر تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔