سعودی دارالحکومت میں سائبر سیکورٹی کانفرنس

274

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کی پہلی سائبر کانفرنس کا انعقاد سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا گیا ، جس میں دنیا بھر کے معروف سائبر سیکورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 3روزہ کانفرنس کا انعقاد سعودی فیڈریشن برائے سائبر سیکورٹی پروگرامنگ اور ڈرونزنے بلیک ہیٹ گروپ کے تعاون سے کیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد سائبر سیکیورٹی پر تبادلہ خیال اور اس شعبے کو درپیش چیلنجوں کے مقابلے میں استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی پر نظر ثانی کرنا تھا۔