ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد مستعفی

159

اسلام آباد(صباح نیوز)ایون فیلڈ اور جعلی اکائونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفا دے دیا۔ بیرسٹر رضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے اہم مقدمات کی پیروی کررہے تھے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن بھی تھے۔بیرسٹر رضوان احمد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر بھی نیب کی نمائندگی کررہے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکائونٹس کیسز میں بھی پیش ہورہے تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی تاہم اب اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر رضوان احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دے دیا۔