افغان طالبان‘ ایرانی بارڈر گارڈمیں جھڑپیں‘ بھاری اسلحہ کا استعمال

159

کابل/ تہران(این این آئی)افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپ مغربی افغانستان کے صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کْنگ میں ہوئی ہے۔افغان صحافیوں نے بتایا کہ جھڑپگزشتہ شام 5 بجے شروع ہوئیں جو آخری اطلاعات تک جاری ہیں۔لڑائی کے دوران طالبان کی جانب سے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ بھاری اسلحہ کا بھی استعمال کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے 3سرحدی چوکیوں پر قبضہ کا دعویٰ کیا گیا۔ طالبان نے مزید فوجی کمک بھی طلب کرلی ہے۔مقامی افغان صحافیوں کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ایران کی جانب سے سرحد پر چیک پوسٹ کی تعمیر کی جارہی تھی،لڑائی کے دوران بعض طالبان فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے لیکن ایران کی جانب کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔