ایک اور خود کشی ۔ حکومت اسباب دور کرے

536

ایک چھوٹی سی خبر سر سری انداز میں گزر گئی ۔ کراچی کے ایک شاپنگ مال میں نوجوان نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔ اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بیروز گار تھا ۔ کئی انٹر ویوز دے چکا تھا لیکن ملازمت نہیں مل رہی تھی۔ اسی طرح چند روز قبل ایک ٹی وی کیمرہ مین نے خود کشی کی تھی جبکہ اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے بھی ایک نوجوان نے چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی ۔ پاکستان حکمرانوں کے دعوے کے مطابق ترقی کر رہا ہے لیکن بیروز گاروں کی خود کشیوں کے واقعات میں اضافہ خطرناک رجحان کی نشان دہی کر رہا ہے ۔اگرچہ اس عمل کی حمایت نہیں کی جا سکتی لیکن یہ کام حکومت کا ہے کہ وہ ان اسباب کو دور کرے جن کی وجہ سے لوگ خود کشی پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ یہ ہے تو ریاست کی ذمہ داری۔