ایف بی ایریامیں بینک سے ساڑھے 8لاکھ روپے کی ڈکیتی

279

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی ایریا میں دن دہاڑے ڈاکوبینک سے ساڑھے 8لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرلے گئے،واردات بینک کے عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد کی گئی ، ڈاکونے سیکورٹی گارڈذ کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے سے سندھ پولیس کی کارگردگی پرسوالات کھڑے ہوگئے، فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، واردات میں مسلح ملزمان بینک سے تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار روپے لے اڑے۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر واردات کی اور کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹی، مسلح ملزمان نے بینک میں داخل ہوتے ہی عملے کو یرغمال بنا لیا اور کہا اپنے ہاتھ اوپر رکھیں جبکہ سیکورٹی گارڈ سے رائفل بھی چھین لی، پولیس اسپیشل انوسٹی گیشن کے ایس پی عارف عزیز نے فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے بتایا 6ملزم واردات کے لیے آئے تھے، 2 ملزم پہلے سے باہرموجود تھے اور دیگر 4کار میں آئے۔ عارف عزیز کا کہنا تھا کہ سیکورٹی گارڈز کے کردار سے متعلق جانچ کررہے ہیں۔