پی ایم ای ایکس میں 17.882 بلین روپے کے سودے

259

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں منگل کے دن میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 17.855 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئیجن کی مجموعی تعداد 14،336 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.556 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.971 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.665 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.947 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 898.949 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 808.454 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 376.321 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 344.2615 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 155.772 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 127.244 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 73.495 روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 10 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26.930 ملین روپے رہی۔