نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی برآمدات ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ما ہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،نومبر میں ملکی بر آمدات 2ارب 90کروڑ30لاکھ ڈالرز کی بلند ترین سطح پر رہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملکی بر آمدات میںاضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ،نومبر میں 2.903 ارب ڈالر کی مجموعی برآمدات رہیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر ز کی بر آمدات ریکارڈ کی گئی تھیں،نومبر2021 میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور اب تک پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر ز تھا۔