فروزن فوڈ کی مجموعی پیداوار کا صرف 10سے 15فیصد حصہ برآمد کیا جا رہا ہے

339

فیصل آباد(اے پی پی)ملک میں تیار کی جانے والی منجمد غذاں کی مجموعی پیداوار کا صرف 10سے 15فیصد حصہ برآمد کیا جا رہا ہے جو انتہائی کم ہے لہذا اگرانہیں ضروری سہولیات فراہم کردی جائیں تو مجموعی پیداوار کا 30سے 40فیصد حصہ فوری برآمد کر کے اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔فروزن فوڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے ترجمان میاں طارق اسلم نے قومی خبررساں ادار ے کو بتایاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستانی فروزن فوڈز کی طلب بڑھتی جا رہی ہے اسلئے مذکورہ ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کار ملک کے ماہی گیری و فروزن فوڈ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کر نے کو تیار ہیں لہذا انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے فروزن فوڈ سیکٹر کو ضروری سہولیات فراہم کرے ۔