یوٹیوب نے سنہ 2021ء کے لیے مقبول ترین ویڈیوز اور تخلیق کاروں کا اعلان کر دیا

263

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوٹیوب پاکستان نے سنہ 2021ء کے لیے مقبول ترین ویڈیوز اورانتہائی اعلیٰ کنٹنٹ تخلیق کاروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ویڈیوز اور تخلیق کاروں کی یہ فہرستیں روزمرہ کی زندگی سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر مشتمل ویڈیوز، ٹی وی، ای-اسپورٹس اور کھانا پکانے کی سادہ ترکیبوں اور مشوروں کی وسیع رینج پر مشتمل مکس کنٹنٹ سے تیار کی گئی ہیں۔اِن فہرستوں سے کووڈ19-کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے استعمال کرنے والوں کے رویے میں تبدیلی بھی ظاہر ہوتی ہے۔