اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی

155

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹربینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.80روپے سے کم ہو کر176روپے اور قیمت فروخت177.30روپے سے کم ہو کر 176.50 روپے پر آ گئی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175روپے سے بڑھ کر175.20روپے اور قیمت فروخت 175.20روپے سے بڑھ کر175.30روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر 197 روپے اور قیمت فروخت 199.80 روپے سے کم ہو کر199.50 روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 232.50روپے سے گھٹ کر231.50روپے اور قیمت فروخت235روپے سے گھٹ کر234روپے ہو گئی ۔