ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 22ہزار800روپے ہو گئی

255

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1786ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ22ہزار800روپے ہو گئی ۔