کورنگی میں ایک شخص قتل دیگر واقعات میں 6 جاں بحق

212

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات کے دوران10افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بلال چورنگی قبرستان کے قریب فائرنگ سے 40سالہ مسعود ولد مصری خان جاں بحق ہوگیا ، نارتھ ناظم آباد 5 اسٹار چورنگی سے حیدری مارکیٹ کی طرف جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کے دوران 28سالہ محمد وقار ملک ولد محمد اسحاق ملک جاںبحق ہوگیا ۔کلا کو ٹ تھانے کا اہلکار 51سالہ شاہد تنویر ولد محمد شریف بیرک میں دل کا دورہ پڑنے سے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوگیا ۔ ڈیفنس کالاپل پر پھولوںکی دکان کے قریب روڈ سے 45سالہ ایک شخص کی لاش ملی ۔ گلشن حدید گھگھر پھاٹک رینجرز چوکی شہباز پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 45سالہ راشد منہاس ولد علی محمد جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطہ کی کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے سپر دکر دی گئی فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے40سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے یونس آباد پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ہوگئے۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بروکس چورنگی کے قریب فائرنگ سے 45سالہ عبدالوہاب ولد محفوظ زخمی ہوگیا ۔ سرجانی ٹائون تھانے کی حدود ڈبلیو 55بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 42سالہ حاجی خان ولد نور اللہ خان زخمی ہوگیا ۔ تیموریہ تھانے کی حدود بفر زون سیکٹر 15اے بلال مسجد مکان نمبر 127میں گھریلوجھگڑے کے دوران بہنوئی مصطفی ولد رضا کریم تیز دھار آلہ کے وار کر کے سکندر ولد حاجی عباس ، حبیب اللہ ولد حاجی عباس ، خالد ولد حاجی عباس اور وقار ولد یونس کو زخمی کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدوداحسن آباد شنگریلا اچار کمپنی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 30سالہ شہزاد ولد محمد صالح اور 25سالہ محمدبقاء ولد محمد صالح زخمی ہوگئے ۔ منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے 45سالہ حاجی خان ولد حاجی نوراللہ خان زخمی ہوگیا ۔سہر اب گوٹھ تھانے کی حدود اسکیم 33کے قریب گشت پر مامور پولیس پارٹی اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو 32سالہ بہادر گل ولد کاکو خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔