عدالتوں کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے،جسٹس (ر) وجیہ الدین

180

کراچی (پ ر) پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ جج آتے جاتے رہتے ہیں، عدالتوں کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے۔ جج سابق ہو یا حاضر سروس، دوران ملازمت اقدامات پر غلط الزامات قابل گرفت ہی ہوں گے۔ اس ضمن میں عدالت خاموش تماشائی بنی نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل سیاست اور عدالت باہم بر سر پیکار نہ سہی، کم از کم ایک راہ پر تو نظر نہیں آتے۔ سابق چیف جج رانا شمیم، (ن) لیگی لیڈران کے بیانات، سابق جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ وڈیو ٹیپ وغیرہ میڈیا کی سرخیاں کیا شہ سرخیاں بنے ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے مطابق توہین عدالت صرف حاضر سروس ججوں کی ہوسکتی ہے، جو بادی النظر میں درست بھی نظر آتا ہے۔فرض کریں کوئی کہتا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فلاں جج نے، جو اب ریٹائر ہوچکا ہے، فلاں کیس میں پیسے لے کر فیصلہ دیا تھا تو کیا عدالت خاموش تماشائی بنی سب دیکھتی اور سنتی رہے گی۔ کیونکہ اب متعلقہ جج عدالت کا حصہ نہیں رہا۔