کورونا، 24 گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال ہوا، مراد علی شاہ

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور35 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12443 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 197 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا1.6 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7622 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد460462 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 6862 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6658 گھروں میں ،14 آئسولیشن سینٹرز میں اور190 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔