بلدیاتی سیاہ قانون پیپلز پارٹی کی سازش ہے، مصطفی کمال

191

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور انگریز نے مقبوضہ برصغیر میں اتنے مظالم نہیں کیے جتنے پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت سندھ اور اسکے دارالخلافہ کراچی پر کر رہی ہے۔ میئر کا انتخاب پہلے شو آف ہینڈ جبکہ اب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ جس ملک میں سینیٹر بکتے ہیں وہاں کونسلر بھی بکیں گے۔ بلدیاتی سیاہ قانون پاکستان کے خلاف پیپلز پارٹی کی سازش ہے، لوگوں کو ریاست سے بدظن کر کے دہشتگرد بنا رہی ہے۔ ریاست پیپلز پارٹی کو روکے ورنہ جن لوگوں کو دیوار سے آج لگایا جا رہا ہے وہ کل ہتھیار اٹھا سکتے ہیں۔ جس سے ملک دشمن عناصر مضبوط ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو را کے تسلط سے آزاد کرا سکتے ہیں تو پیپلز پارٹی کے خلاف بھی کھڑے ہوںگے۔ کرپٹ حکمران عوام کو لوٹ کر بنائے گئے پیسے سے انتخابات میں نشستیں حاصل کرتے ہیں۔