پیپلز پارٹی ترقیاتی فنڈ الیکشن خریدنے میں لگارہی ہے،خالدمقبول

202

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بلدیاتی نظام میں اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے ترقی کے لیے فراہم کیے جانے والے فنڈ الیکشن خریدنے میں لگائے جارہے ہیں، چیف جسٹس اس پر نوٹس کیوں نہیں لیتے؟کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو ریونیو فراہم کر رہا ہے اور یہیں کے مکینوں کو بے گھر کیا جارہا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن صوبے کے تمام اختیارات انہیں دے دیے گئے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدالتیں بھی ٹیکس سے چلتی ہیں اس لیے عام پاکستانی کا حق ہے کہ ان سے سوال کرے۔