بن قاسم میں کمپنی کے ملازم سے 85لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

216

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ، دن دہاڑے کمپنی کے ملازم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم میں مسلح موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ملزمان کمپنی کے کیشیئر سے 85 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پرپولیس نے جائے واردات پر پہنچ کرجائزہ لیا اور مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈاکوبے لگام ہوچکے، روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہورہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ڈاکوئوں سے کراچی کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے، ہاتھوں میں اسلحہ لیے دندتاتے یہ لٹیرے کہیں بھی واردات کے بعد باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، ستم ظریقی یہ ہے کہ مزاحمت کرنے والے شہریوں کو یہ گولی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔