پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر کرانے کا فیصلہ

163

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر انتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے اورپنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔