نومبرمیں11.5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات

104

اسلام آباد(اے پی پی)صارفین کے لیے قیمتوں کے عمومی اشاریوں میں نومبر 2021ء کے دوران 11.5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق صارفین کے لیے قیمتوں کے عمومی اشاریہ (سی پی آئی) میں سالانہ بنیادوں پر اکتوبر2021ء کے مقابلہ میں نومبر2021ء کے دوران 11.5فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 8.3 فیصد کااضافہ ہوا۔ ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر2021 میں قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 3 فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 0.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔ شہری علاقوں میں قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں نومبر2021ء کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.5فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 8.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔