بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

61

211202-10-14
ڈھاکا(جسارت نیوز)پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شکیب الحسن فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ شکیب الحسن نے گزشتہ روز ڈھاکا میں فٹنس ٹیسٹ پاس کیا۔ فاسٹ بولر تسکین احمد نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے ، وہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انگلی میں چوٹ کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی محمد نائم کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلا دیشی اسکواڈ میں کپتان مومن الحق ، شادمان اسلام، سیف حسن، ناظم الحسین شانتو، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، یاسر علی، نور الحسن، مہدی حسن ، تیجل اسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، ابو جاوید، نعیم حسن، محمد حسن جوے، رجائوالرحمان راجہ، خالد احمد، شوہید الاسلام اور محمد نائم شامل ہیں۔