امریکا:شدت پسند طالبعلم کے ہاتھوں دو لڑکیوں سمیت تین طلباء کا لزرہ خیز قتل

488

امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں شدت پسند طالبعلم نے فائرنگ کرکے دو لڑکیوں سمیت تین طلباء کو قتل کردیا ہے واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ریسکیو اداروں کے پہنچنے سے قبل قاتل لڑکے نے اپنے ہم مکتب ساتھیوں پر کم و بیش بیس رائونڈز فائر کیے .زخمیوں میں ایک ٹیچر کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشی گن کے ایک ہائی اسکول میں پندرہ سالہ طالب علم نے سیمی آٹو میٹک شاٹ گن سے فائرنگ کر دی جس میں تین افراد قتل جبکہ دیگر آٹھ طلبہ زخمی بھی ہوگئے۔

   

 نائب سٹی پولیس چیف مائیکل میک کابے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ  فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جبکہ 17اور 14 برس کی دو لڑکیاں شامل ہیں۔ کم از کم ایک ٹیچر سمیت دیگر اٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا یہ واقعہ آکسفورڈ قصبے کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آیا

انہوں نے بتایا کہ حملے کے چند منٹوں کے اندر ہی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن اور متعدد گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔مائیکل میک کابے نے بتایاکہ اس لڑکے نے تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں میری دلی ہمدردی متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔

مشی گن کے گورنر گریٹ شین وائٹمرنے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک والدین کے لیے یہ سب سے بدترین خواب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکا کا منفرد مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے باوجود کسی کو بھی اسکول جانے سے ڈرنا نہیںہوئے کہا، میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک والدین کے لیے یہ سب سے بدترین خواب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکا کا منفرد مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

بندوق پر پابندی لگانے کی وکالت کرنے والے اور فائرنگ کے واقعات پر نگاہ رکھنے والے ایک گروپ ‘ایوری ٹاون گن سیفٹی’ کا کہنا ہے کہ رواں برس یعنی 2021 میں یہ امریکا میں کسی اسکول میں ہلاکت کا اب تک کا بد ترین واقعہ ہے۔ گروپ کے مطابق  فائرنگ کے اس واقعے سے قبل اب تک امریکا میں سال 2021 کے دوران فائرنگ کے 138واقعات پیش آچکے ہیں۔

امریکا میں کسی اسکول میں فائرنگ کا بدترین واقعہ فروری 2018 میں فلوریڈا کے پارک لینڈ میں پیش آیا تھا جہاں 17افراد مارے گئے تھے۔