سودی معیشت مہنگائی کی اصل وجہ ہے ،شرح گرنے سے مہنگائی بھی کم ہوگی،اردوان

274

ترک صدر رجب طیب ایردوا ن کا کہنا ہے کہ ترکی میں طویل المدتی سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہمیشہ منافع ملا ہے، اب کے بعد بھی  یہ فائدے میں رہیں گے۔

صدر ایردوان نے ترکی ریڈیو و ٹیلی ویژن کارپوریشن  کی مشترکہ نشریات  کے دوران  ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے رواں سال کے اختتام تک شرح نمو سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دس فیصد کی شرح نمو کی توقع رکھتے ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ یہ شرح اضافے کے ساتھ دس فیصد کی حد کو بھی پار کر جائے.

انہوں نے اپنے نعرے ”سود وجہ، افراط زر اسکا نتیجہ‘‘ کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوں جوں شرح سود میں گراوٹ آئے گی ویسے ہی منہگائی کی شرح  بھی گرتی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسوقت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے طویل المدت سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ کیونکہ ہمارا ماضی اس کی مثالوں سے بھر ا پڑا ہے، اب کے بعد بھی ایسا ہی ہو گا۔