بیان حلفی کے معاملے پرمریم نواز مایوسی کا شکار، شہبازگل 

217

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ بیان حلفی کے معاملے پر مریم نواز شدید مایوسی کا شکار ،اب نیا جھوٹ تراش رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ جس بیان حلفی پر نواز شریف کی سزا کو معاف اور تبدیل کرانا تھا جب عدالت پہنچا تو وہ بیان حلفی ہی تبدیل ہو گیا۔رانا شمیم مکر گئے اور کہا کہ کسی نجی TV سے ان کی بات نہیں ہوئی۔رانا شمیم نے شاہزیب خانزادہ،انصار عباسی کو جھوٹا کہہ دیا اور یہ دونوں رانا شمیم کو جھوٹا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اس بیان حلفی کو چھاپنے والے لکھنے والے کو جھوٹا کہہ رہے ہیں اور لکھنے والے صاحب چھاپنے والوں کو جھوٹا کہہ رہے ہیں۔اس سب کی پروڈیوسر جھوٹی باجی مریم نواز شدید ڈپریشن میں بیٹھی اب کوئی نیا جھوٹ تراش رہی ہیں۔جھوٹ بنانے، لکھنے، پیش کرنے اور چھاپنے والے سب ایک بار پھر نامراد ہوئے۔