چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ روکی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

206

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  گندم، یوریا، چینی، آٹا ،پیٹرول اسمگلنگ روکنےکیلئےاقدامات ‏کئےجائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں عمران خان کو ایف آئی اے نے ڈالر منی لانڈرنگ اور غیرقانونی ہولڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بارڈر کراسنگزپرافرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے، مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

وزیر اعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی بنیادی وجہ بنتی ہے،حکومتی اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔