دنیا جامعات بنارہی تھی اور ہم تاج محل،پیر نور الحق قادری

193

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ قوم مستقبل میں خوشحالی چاہتی ہے تو معیاری تعلیمی ادارے بنانا ہونگے۔منگل کو وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بیالیس ویں یوم تاسیس سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے قیام میں کردار ادا کیا انہیں خراج عقیدت
پیش کرتا ہوں، تعلیم کسی بھی ملک کی بنیادی پہچان ہے، دین پڑھے لکھے کا دین اور ہنر کا دین ہے، قوم مستقبل میں خوشحالی چاہتی ہے تو تعلیمی ادارے بنانا ہونگے، ہم تاج محل بنانے میں رہے جبکہ دنیا میں یونیورسٹیاں بن رہی تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں علم اور تحقیق کی ضرورت ہے، پاکستان میں بطور قوم جس حالت میں ابتدا کی اْس وقت کاغذ اور پنسل نہیں ہوتی تھی، آج پاکستان اسلامی دنیا کا واحد نیوکلیئر پاور ہے ،دنیا کو جنگی جہاز اور ٹینک دے بنا کے دے رہا ہے۔پاکستان میں تیس سے چالیس سال میں کشمکش میں رہے کوئی خام خیالی نہ رہے پاکستان باقی رہنے والا ملک ہے۔