چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ممکن نہیں ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

152

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جام کمال سمیت سب کو ساتھ لیکرچلوں گا، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ممکن نہیں اور نہ ہی لگتاہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایاجاسکتاہے ، حکومتوں کا فوج سے مدد لینا کوئی نقصان دہ بات نہیں اور یہ
صرف سیکورٹی خدشات کے باعث لیا جانے والا قدم ہے ،وہ ہماری افواج ہیں،وہ ہمیں امن و امان اور دیگر معاملات میں معاونت فراہم کرتے ہیں ، جب بھی افغانستان میں چیزیں تبدیل ہوتی ہیں تو اثرات بلوچستان میں بھی دیکھنے میں آتے ہیں، صوبے میں نئے ترقیاتی منصوبوں سے صورت حال بہتر ہوگی، خاص طور پر وفاقی حکومت کے اعلان کردہ شمالی بلوچستان پروجیکٹ سے جس میں 601 ارب روپے کے 199 منصوبے ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔