سندھ بلدیاتی ایکٹ کیخلاف جماعت اسلامی آج شہر بھر میںدھرنے دیگی

99

کراچی (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں منظور کیے گئے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت آج پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی ،واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا ،ڈالمن مال حیدری ،نارتھ ناظم آباد ،اورنگی ٹاؤن پونے 5 چورنگی ،مین شیر شاہ روڈ ،کے ایم سی ہیڈ آفس بلڈنگ ،بندر روڈ، حسن اسکوائر، پرانی سبزی منڈی نزد عسکری پارک ، اسٹارگیٹ شارع فیصل ،ڈی سی آفس کورنگی ڈھائی نمبرڈبل روڈ ،ڈی سی آفس مین قائد
آباد پر دھرنے دیے جائیں گے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے ایم سی ہیڈ آفس بلڈنگ اور اسٹار گیٹ پر احتجاجی دھرنوں سے خطاب کریںگے جبکہ دیگر مقامات پر جماعت اسلامی کراچی کے ذمے داران اور امرائے اضلاع خطاب کریں گے ۔سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان نے کارکنان جماعت اور عوام سے دھرنوں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔