حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، ابوالخیر زبیر

127

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہاہے کہ 22کروڑ عوام کا ملک آئی ایم ایف اور یورپی اداروں کے ہاتھ گروی رکھ کرملک کی سالمیت پر حملے کیے جارہے ہیں ، منی بجٹ غریب عوام کیلیے معاشی تباہی کا باعث بنے گا۔ مہنگائی ،غربت، افلاس، بیروزگاری کی دلدی میں دھنسی ہوئی قوم پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈال کر آئی ایم ایف کے منصوبے کی تکمیل کی جائے گی جو قومی سلامتی کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے، ملک و قوم کی سالمیت کو داؤپر لگا کرحکمران قومی اداروں کو کھوکھلا کررہے ہیں قومی اداروں کی نجکاری ،کرپشن کا خاتمہ ،قومی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے ،ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی
اور ایک لاکھ گھر دینے جیسے خواب کب پورے ہوں گے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے ہوئے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،عزتیں پامال ہورہی ہیں جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے مگر افسوس طبقہ اشرافیہ کے کانوں پرکوئی جوں تک نہیں رینگتی۔