روٹی، کپڑا اور مکان کی جدوجہد جاری ہے، مولا بخش چانڈیو

203

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کے 54 یوم تاسیس پرپیغام میں کہاکہ تمام جیالوں اور جمہوریت پسندوں کو عوامی جماعت کی سالگرہ مبارک ہو۔بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی بنا کر عوام کو سر اٹھا کر جینے کا راستہ دکھایا ،پی پی پی نے ملک کو آئین، عوام کو آواز، میڈیا اور عدلیہ کو آزادی دی ،ایٹم بم، میزائیل ٹیکنالوجی دے کر وطن کا دفاع پیپلز پارٹی نے ہی ناقابل تسخیر بنایا۔آصف زرداری کی قیادت میں پی پی نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا،چیئرمن بلاول زرداری کی قیادت میں روٹی کپڑا اور مکان کی جدوجہد جاری ہے آج بھی ایک منظم سازش کے تحت لوگوں سے گھر اور روزگار چھینا جا رہا ہے، انہوںنے کہاکہ آج پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف بھی طرح طرح کی سازشیں رچی جا رہی ہیںپی پی قیادت اور
جیالے آج بھی آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔