قائمہ کمیٹی: اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ زیادتی کا انکشاف

172

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ زیادتی کا انکشاف، کمیٹی رکن حامد حمید نے بتایا کہ ہاسٹل میں مقیم طالبات ہاسٹل کا وقت ختم ہونے کے بعد باہر نکلتی ہیں،یونیورسٹی اس معاملہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے،طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی،یہ معاملہ دبانے نہیں دیں گے۔ اگلے اجلاس میں یہ معاملہ ایجنڈے کے طور پر لیا جائے ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نجیب الدین
اویسی کی زیر صدارت قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ دوران اجلاس کمیٹی نے وائس چانسلر اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کی اجلاس میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کو سمن جاری کرنے سمیت دفتری کام کرنے سے روکنے کی سفارش کی ہے۔ رکن فاروق اعظم ملک نے کہا کہ7 ارب کی بے ظابطگیوں کا معاملہ ہے۔10 ہزار طلبہ کی لمٹ تھی لیکن اس نے 60 ہزار بچوں کو بھرتی کیا، وی سی کو گرفتار کرنا چاہیے۔کمیٹی رکن مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ یہ مسئلہ آج سے نہیں 3 ماہ سے ہے، یہ مسئلہ تقریباً ہر یونیورسٹی کا ہے،وی سی کمیٹی اراکین کو فون کر کے کہتے رہے ہیں کہ معاملہ چھوڑ دیں۔علی نواز اعوان نے کہا کہ وی سی اپنے آپ کو وزیر اعظم کے عہدے کے برابر سمجھتے ہیں،وی سی یا یہاں موجود یونیورسٹی کے نمائندے کو 3 دن کے لیے جیل بھیجیں، عندلیب عباس نے کہا کہ ایسے افراد کو لٹکایا جانا چاہیے،یہ تضحیک آمیز رویہ ہے۔