اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا

180

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ ان کیمرہ اجلاس 6 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف کمیٹی کو نیشنل سیکورٹی پالیسی پر بریفنگ دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی
سلامتی کا اجلاس پیر دوپہر بارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا ۔ پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،بلاول زرداری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔