معاشرے کی بہتری کیلیے درست قیادت کا انتخاب ضروری ہے

245

 

کوٹری(پ ر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشورو عبدالقادر نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری کیلیے درست قیادت کا انتخاب ضروری ہے اور ووٹ کے ذریعے معاشرہ میں اہم تبدیلیاں لائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووٹ کی آگاہی کیلیے علی بابا ڈگڑی کالج کوٹری میں معنقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار میں کالج کے شاگردوں اور اساتذہ سمیت الیکشن کمیشن جامشورو کا عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشورو نے کہا کہ ووٹ کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے جوکہ 6دسمبر تک جاری رہے گا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ووٹ کی اہمیت اور درست انتخابی قیادت کے چناؤ سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ پسماندہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ عوام کو ووٹ کی اہمیت کا معلوم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جوملک وقوم کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے تبدیلی لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے عوام کو ووٹ کی اہمیت اور آگاہی کیلیے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا ہے تاکہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔انہوں نے شرکا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن جامشورو کا عملہ گھر گھر جاکر ووٹ کے اندراج اور فوت ہونے والے افراد کا ووٹ خذف کرنے کے ساتھ ووٹ فہرست کی تصدیق کا عمل جاری ہے اگر کسی بھی شخص کا ووٹ کا اندراج نہ ہوسکا تو وہ الیکشن کمیشن جامشورو کے آفس کے مندرجہ ذیل نمبروں 0223874441پر رابطہ کرسکتا ہے۔