سخاوت راجپوت کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے،حلیم عادل شیخ

233

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ قنبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور دادو کے دورے پر قنبر شہدادکوٹ کے شہر لالورائنک پہنچے جہاں انہوں نے تین روز قبل قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما سخاوت راجپوت کے ورثا سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ سخاوت راجپوت کی قبر پر فاتحہ خوانی کرکے سخاوت راجپوت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا جائے واردات کا دورہ، بعد ازاں انہوں نے لاڑکانہ پہنچ کر انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات پر گولیوں کے نشانات اور خون تاحال موجود تھا پولیس نے جائے وقوع سے شواہد فنگر پرنٹس بھی نہیں لیے واقعے کو محترمہ بے نظیر کے کیس کی طرح خراب کیا جارہا ہے پولیس جان بوجھ کر یہاں سے ثبوت خراب کررہی ہے آئی جی سندھ ڈائریکٹ حوالدار بنے ہوئے ہیں ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ قاتلوں کے سہولت کار ہیں جسٹس سے نوٹس فوری طور پر معاملے پر نوٹس لیں، حلیم عادل شیخ نے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سخاوت راجپوت ہمارے بہادر ساتھی تھے وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور بانیان میں سے تھے یہاں میں نے ہر فرد کو غمزدہ دیکھا پورے سندھ سے وفد آج یہاں پہنچا ہے ہم آج سخاوت راجپوت کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں عوام کے نمائندے کو سرعام شہید کیا گیا قاتل سرعام یہاں سے فرار ہوئے تھے قاتل کوئی خلائی مخلوق نہیں تھے اس معاملے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے یہ مکمل سیاسی معاملہ ہے ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہے سخاوت راجپوت کا قتل لسانی نہیں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے سندھ اس پولیس سے قاتل بھی نہیں پکڑے جاتے قنبر شہدادکوٹ جیسے علاقے میں سخاوت راجپوت پی ٹی آئی کی مضبوط آواز تھی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا مراد علی شاہ سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہے ہیں مراد علی شاہ سندھ کے الطاف حسین بننے کی کوشش کررہے ہیں لوگوں کو مرواکر لسانیت کا نام دیا جارہا ہے مراد علی شاہ نے سندھ کو تباہ کردیا ہے ہر بات کو مراد علی شاہ سندھ پر حملہ قرار دیتے ہیں مجیب الرحمن کے سات نکات سے زیادہ مراد علی شاہ کے نکات خطرناک ہیں اس قسم کی سوچ محترمہ شہید یا ان کی جماعت کی نہیں تھی سندھ پولیس سندھ حکومت کے ہاتھ میں ہے مراد علی شاہ کل اس شہر میں آئے تھے یہاں ایک دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا وہ یہاں پر فاتحہ کرنے نہیں آئے مراد علی شاہ نے فہمیدہ سیال کے ورثا سے بھی تعزیت نہیں کی پیپلزپارٹی میں انسانیت ختم ہوچکی ہے سندھ کے حالات کو مراد علی شاہ خراب کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں جو قاتل ہیں ان کو گرفتار کیا جائے ہمیں وہ قاتل چاہیے جو اس میں ملوث ہیں یہاں کوئی نفرت نہیں سندھ کے لوگ محب وطن ہیںسندھ صوفیوں کی سرزمین ہے مخصوص سازش کے تحت سندھ کارڈ کھیل کر پی پی سیاست کرنا چاہتی ہے زبانوں کی بنیاد پر نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں میں وزیراعظم کا پیغام لے کر یہاں آیا ہوں کل ہمارے اراکین نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تھا، حلیم عادل شیخ نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں ظلم کی انتہا ہے یہاں معصوم لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس لاڑکانہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی سے لاڑکانہ تک ہم سب دوست ساتھ آئے ہیں رانا سخاوت راجپوت کی تعزیت کے لیے پہنچے تھے سندھ کو سندھ حکومت کس آگ میں دھکیل رہی ہے پی پی سندھ پولیس کی سرپرستی میں گھنائونے کام میں شامل ہے رانا سخاوت راجپوت کو کسی خلائی مخلوق نے قتل نہیں۔